فلورملز مالکان کا ودہولڈنگ ایجنٹ بننے سے انکار، بڑا اعلان کردیا

فلورملز مالکان کا ودہولڈنگ ایجنٹ بننے سے انکار، بڑا اعلان کردیا
کیپشن: Refusal of Flourmills owners to become withholding agents, made a big announcement

ویب ڈیسک: فلور ملز کو ود ہولڈنگ ایجنٹ بنا کر ٹیکس جمع کرنے پر فلور ملز کا بڑا ردعمل آگیا۔ فلور ملز مالکان نے ودہولڈنگ ایجنٹ بننے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن نے 10 جولائی سے ملک بھر کی فلور ملز پر گندم کی واشنگ بند کرنے کا اعلان کردیا۔ جمعرات 11 جولائی سے ملک بھر کی فلور ملز پر گندم کی پسائی بند کرنے کا اعلان کردیا۔ 

اس حوالے سے فلور ملز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کراچی میں اجلاس ہوا۔ پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے رہنما چودھری عامر نے کہا کہ ٹیکس جمع کرنا حکومت کا کام ہے ہمارا نہیں۔ ایف بی آر ناکام ہوچکا ہے۔ اب وہ ہماری ذمہ داری لگا رہے ہیں کہ ہم ٹیکس اکٹھا کریں۔ 

چودھری عامر نے مزید کہا کہ تمام فلور ملز پہلے ہی ٹیکس نیٹ میں مختلف قسم کے ٹیکس ادا کر رہی ہیں۔ ایف بی آر کے اس اقدام سے عوام کی بنیادی غذا آٹے کے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔

Watch Live Public News