آئیسکو میں پرو ریٹا بلنگ سسٹم صارفین کی سہولت کیلئے متعارف

آئیسکو میں پرو ریٹا بلنگ سسٹم صارفین کی سہولت کیلئے متعارف

(ویب ڈیسک )   آئیسکو میں پروریٹا ( pro rata) بلنگ سسٹم صارفین کی سہولت کے لیے متعارف کرادیا گیا۔

ترجمان آئیسکو  کا کہنا ہے کہ  پرو ریٹا بلنگ سافٹ وئیر کی وجہ صارفین کو 30 یا 31 دن کے مہینے پر مبنی بلنگ ہوتی ہے ،بروقت میٹر ریڈنگ نہ کرنے کے باعث بھی بلنگ کے دنوں میں بےترتیبی آتی تھی۔ 

ترجمان  کے مطابق   آئیسکو پروریٹا ( Pro Rata)  کے ذریعے 100 فیصد درست میٹر ریڈنگ یقینی بناتا ہے، میٹر ریڈنگ اور مہینے کے دنوں میں مطابقت رکھنے کے لئے پروریٹا  (  pro rata) بلنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

آئیسکو کا کہنا ہے کہ  پرو ریٹا بلنگ کا بنیادی مقصد صارفین کو 100 فیصد درست میٹر ریڈنگ چارج کرنا ہے، پرو ریٹا بلنگ کا براہ راست فائدہ آئیسکو کے معزز صارفین کو پہنچے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث جون 24 کی بلنگ کے ایک بیج کی بلنگ متاثر ہوئی، بعض صارفین کا بلنگ سائیکل 29 سے 30 دن تک بڑھا یا تاکہ کیلنڈر مہینے کے ساتھ ہم آہنگ ہو جائے، بیشتر صارفین کو 31/32 دن کی میٹر ریڈنگ کی بجائے 30 دن تک کی کمی سے فائدہ ہوا ہے،جون 24 پرو ریٹا بلنگ کے باعث پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

Watch Live Public News