پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے9جون ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے9جون ، 2021
وزیراعظم نے جمعہ کو تحریک انصاف اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا، بجٹ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی، وفاقی حکومتی کی معاشی ٹیم ارکان قومی اسمبلی کو بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دے گی، ترقیاتی بجٹ اور مختلف قومی امور پر ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ملک میں ایک کروڑ افراد کو ویکسین لگانےکا ہدف مکمل کرلیا، اسدعمر کہتے ہیں دسمبر تک 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی، پاکستانی ویکسین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، حکومت اب تک 25 کروڑ ڈالر کی کورونا ویکسین خرید چکی ہے، ایک ارب ڈالر کی مزید ویکسین خریداری کےلیے ای سی سی سے منظوری لی جارہی ہے، روزانہ 3 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری، مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ پانچ فیصد تک آگئی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 118 نئے کیس رپورٹ، مزید 77 افراد جان کی بازی ہارگئے، اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار453 ہوگئی، فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 987 تک پہنچ گئی۔پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح کم ترین سطح پر برقرار، محکمہ صحت کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا کی شرح 1.33 فیصد ریکارڈ ہوئی، لاہور میں شرح ایک اعشاریہ تین چھ فیصد ریکارڈ کی گئی، پنجاب میں 17 ہزار باون ٹیسٹ کیے گئے، 226 نئے کیس رپورٹ ہوئے، پنجاب کے اسپتالوں میں 230 مریض آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ، وفاقی سیکرٹری صحت عامر اشرف خواجہ بھی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ تھے، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سکریننگ اور ٹیسٹنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، ائیرپورٹ پر سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے دی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔حاصل پورمیں کورونا ویکسی نیشن سنٹر کے عملہ کی من مانیاں، ٹی ایچ کیواسپتال کے عملے نے وقت ختم ہونے سے قبل ہی ویکسی نیشن کرنے سے انکار کردیا، شہری کو ویکسین لگانے سے یہ کہہ کر انکارکردیا کہ وقت ختم ہو چکا، اصرار پر عملے کی جانب سے بدتمیزی بھی کی گئی، ایم ایس کی مداخلت پر شہری کو ویکسین لگادی گئی۔بجلی کی طلب کم پیداوار زیادہ کے دعوے بے سود ثابت ہونے لگے، ملک بھر میں شدید گرمی کے ساتھ ہی شہری لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہوگئے، اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز کی نیب ریفرنس میں سزاکے خلاف اپیلوں پر سماعت آج ہوگی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ اپیلوں کو یکجا کرکے سماعت کرے گا، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر رکھی ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔