بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر نیپرا کا سخت نوٹس

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر نیپرا کا سخت نوٹس

اسلام آباد ( پبلک نیوز) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے سخت ترین نوٹس لے لیا ہے۔ اس حوالے سے علامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نیپرا علامیہ کے مطابق بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں بشمول کے الیکٹرک سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔ تمام تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو بلا تعطل اور قابل اعتبار بجلی فراہم کرنے کی پابند ہیں۔

علامیہ کے مطابق اتھارٹی نے تمام ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے سربراہان کو جمعہ کو طلب کر لیا ہے۔ تمام ڈسکوز کے سربراہان نیپرا اتھارٹی کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجوہات اور ان کے سدباب سے آگاہ کریں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔