ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات- انسداد بجلی چوری مہم

ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات- انسداد بجلی چوری مہم

(ویب ڈیسک )   ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات آشکار ہورہے ہیں۔

بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھر سے اب تک 113 ارب 62 کروڑ روپے وصول کئے جبکہ 84,520 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں ۔

1 ستمبر سے 9 ستمبر کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان، پشاور، حیدرآباد، سکھر،کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بجلی چوروں سے1 ارب 56 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی۔

1ستمبر سے 9ستمبر کے دوران متعلقہ اداروں  نے 102 بجلی چور گرفتار کیےہیں۔

متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News