”جعلی راجکماری کی 'سٹپنیاں' ذہنی مریض بن چکی ہیں“

”جعلی راجکماری کی 'سٹپنیاں' ذہنی مریض بن چکی ہیں“

لاہور ( پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری کی 'سٹپنیاںے پے درپے ناکامیوں کے بعد ذہنی مریض بن چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے بارے میں بات کرنے سے پہلے انہیں اپنی اوقات یاد رکھنی چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ’بڑی سٹپنی‘ے ساتھ 'چھوٹی سٹپنیے‘ کی ذہنی حالت پر رحم آتا ہے۔ جب سے پی ڈی ایم کا بٹوارا ہوا ہے ان کے چہروں پربوکھلاہٹ اورمایوسی عیاں ہے۔ جعلی راجکماری کی ’سٹپنیوں‘ کے پاس بیچنے کیلئے اب کوئی چورن نہیں۔ پی ڈی ایم کی بربادی کی داستان جب بھی لکھی جائے گی ٕان نااہل اورنالائق’سٹپنیوں' کا نام سرفہرست ہوگا

’سٹپنیوں‘ کے بارے میں یہی کہا جاسکتا ہے 'کیا پدی،کیا پدی کا شوربہ‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزداران کے آقاؤں کی طرح چوردروازے سے آئے نہ منصوبوں میں کمیشن کھایا اور کک بیکس لیے۔ منصوبوں میں کک بیکس لینا اورکمیشن کھانا سٹپنیوں کے بڑوں کا وطیرہ رہا۔ یہ یاد رکھیں کہ سابق دور میں جعلی خادم اعلی خود ٹھیکے دیتے اورٹھیکیداروں سے ملاقاتیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار ان کے دور کے حکمرانوں کی طرح خود ٹھیکے دیتے ہیں نہ ٹھیکیداروں سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار شرافت،دیانت اورشفافیت کے پیکر ہیں،انکے ہوتے ہوئے کوئی قومی وسائل پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتا۔ یہ صرف اپنی نوکریاں پکی کرنے میں لگی ہوئی ہیں اور جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں۔

فردوس عاشق نے کہا کہ جھوٹ بول بول کر 'سٹپنیاں' اپنی دنیا کے ساتھ آخرت بھی خراب کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔ انہیں منصوبوں میں کمیشن اور کک بیکس ختم ہونے پر سب سے زیادہ تکلیف اوردکھ ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔