’5 ای فریم ورک پاکستان میں معاشی ترقی کا گیم چینجر ثابت ہوگا‘

’5 ای فریم ورک پاکستان میں معاشی ترقی کا گیم چینجر ثابت ہوگا‘
وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 5 ای فریم ورک پاکستان میں معاشی ترقی کا گیم چینجر ثابت ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں مریم اورنگزیب نے لکھا ہے کہ ایکسپورٹس، ای پاکستان، واٹر اینڈ فوڈ سیکیورٹی، انوائرمنٹ، انرجی اور ایکویٹی ٹرن آ راؤنڈ پاکستان کے ستون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فریم ورک سے برآمدات میں اضافے کیلئے نئے کاروبار اور روزگار کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ صحت، تعلیم کے فروغ اور آبادی پر کنٹرول سے پاکستان کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سستی اور بلا تعطل توانائی کی فراہمی سے معیشت و کاروبار میں نئی تیزی آئے گی، آبی ذخائر اور غذائی تحفظ کے ذریعے سے ہی ماحول بہتر بنایا جائے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ای پاکستان کے ذریعے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دیں گے اور انہیں با اختیار بنائیں گے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جی ڈی پی کے لحاظ سے فسکل خسارے کا 4.9 فیصد سے کم ہو کر 4.6 فیصد پر آنا کامیابی ہے، یہ حکومت کی درست معاشی پالیسی کا مثبت نتیجہ ہے۔ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 76 فیصد کمی درست معاشی پالیسی کی علامت ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔