مزدور کی کم سے کم اجرت 32000 کرنے کی منظوری دیدی

مزدور کی کم سے کم اجرت 32000 کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے مزدور کی کم سے کم اجرت 32000 کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ وفاقی کابینہ کا بجٹ سے متعلق اہم ترین اجلاس ہوا، کابینہ نے مالی سال 24-2023 کے فنانس بل کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد فنانس بل قومی اسمبلی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار فنانس بل 24-2023 قومی اسمبلی کے سامنے پیش کریں گے۔ وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی ہے، گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری، گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشنز میں ساڑھے سترہ فیصد اضافے کی منظوری دے دی، جبکہ کم سے کم اجرت 32000قرار دے دی گئی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔