صارفین کیلئےخوشخبری،واٹس ایپ نےایک اورنیافیچرمتعارف کرادیا

صارفین کیلئےخوشخبری،واٹس ایپ نےایک اورنیافیچرمتعارف کرادیا
کیپشن: صارفین کیلئےخوشخبری،واٹس ایپ نےایک اورنیافیچرمتعارف کرادیا

ویب ڈیسک:دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کرا دیا۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے وائس کال میں مزید سہولت فراہم کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

گلوبل ویلج سپیس ڈاٹ کام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد واٹس ایپ پر کال موصول ہوتے وقت کال کرنے والے کی تصویر پوری اسکرین پر دیکھی جا سکے گی۔

متعارف کرائے جانے والے دیگر فیچرز میں سے ایک میں کال ونڈو پر اوپر کی جانب کچھ آئیکون دیے جائیں گے کہ جس سے صارفین کال ونڈو کو چھوٹا یا روابط کی فہرست سے دیگر افراد کو کال میں شامل کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ کے ایک اور فیچر کے تحت اسکرین پر نیچے کی جانب دیے گئے پینل میں مزید آپشن شامل کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News