(ویب ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اچانک طبیعت بگڑنے پر اسد عمر نے ریسکیو ایمبولینس 1122 سے رابطہ کیا۔ سندھ ریسکیو ایمبولینس 1122 نے پانچ منٹ میں اسد عمر کو گھر سے ہسپتال پہنچا یا۔
اسد عمر کی جانب سے سندھ ریسکیو ایمبولینس 1122 کی تعریف کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں یہ سروس کسی نعمت سے کم نہیں۔