لیڈی اہلکار سےتھپڑ کھانے والی کنگنا رناوت نے خاموشی توڑ دی

لیڈی اہلکار سےتھپڑ کھانے والی کنگنا رناوت نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: Kangana Ranaut
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)اداکارہ سے سیاست دان بننے والی کنگنا رناوت نے اپنے تھپڑ کے معاملے پر کوئی ردِ عمل نہ دینے پر بالی ووڈ انڈسٹری کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بعد میں پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور رکن پارلیمان منتخب ہونے والی کنگنا رناوت نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں بالی ووڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا لیکن بعد میں اسے ڈیلیٹ کردیا، انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ 'پیاری فلم انڈسٹری، آپ سب یا تو جشن منا رہے ہیں یا مجھ پر ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے پر بالکل خاموش ہیں۔

یاد رکھیں اگر کل آپ اپنے ملک یا دنیا کی کسی سڑک پر یا کسی اور جگہ غیر مسلح ہو کر چل رہے ہوں اور کوئی اسرائیلی/فلسطینی آپ کو یا آپ کے بچوں کو صرف اس لیے مارے کہ آپ نے رفح پر توجہ دلانے کی کوشش کی یا اسرائیلی یرغمالی کے لیے کھڑے ہو گئے، تب آپ دیکھیں گے کہ میں آپ کے آزادی اظہار کے حقوق کے لیے لڑوں گی'۔

اسٹوری میں انہوں نے مزید لکھا تھا کہ 'اگر کسی دن آپ کو حیرانی ہو کہ میں وہاں کیوں تو یاد رکھیے گا آپ میں نہیں ہوں'۔

یاد رہے کہ6 جون کو پیش آنے والےواقعہ کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں کنگنا رناوت نے کہا تھا کہ 'میں محفوظ ہوں، میں بالکل ٹھیک ہوں، چندی گڑھ ایئرپورٹ پر تھپڑ مارنے کا واقعہ سیکیورٹی چیکنگ کے دوران پیش آیا'۔

کنگنا نے بتایا کہ میں سیکیورٹی چیک مکمل کرکے خاتون سیکیورٹی اہلکار کے پاس جانے کا انتظار کر رہی تھی، وہ میری طرف آئی، مجھے مارا اور مجھے گالیاں دینا شروع کر دی،جب میں نے پوچھا کہ اس نے ایسا کیوں کیا؟ تو اس نے کہا کہ میں کسانوں کی حمایت کرتی ہوں، لیکن میری فکر یہ ہے کہ پنجاب میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی سے کیسے نمٹا جائے۔

تھپڑ مارنے والی کانسٹیبل کلوندر کور کو فوری طور پر معطل کرنے کے علاوہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔اس کے علاوہ کنگنا کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی پینل بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News