ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوکپور نے دھمکیاں ملنے پر پولیس سے مدد مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر اداکار انو کپور نے بیان میں کہا کہ ان کی آنے والی فلم ” ہمارے بڑے” کی کاسٹ اور ٹیم کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ بالی ووڈ کے اداکاروں سمیت تمام کام کرنے والوں کو تحفظ ملنا چاہیے۔
انو کپور کا مزید کہنا تھا کہ فلم “ہمارے بڑے” دیکھے بغیر رائے قائم کرنا اور فلم کی ٹیم کو دھمکیاں دینا زیادتی ہے۔ فلم سے وابستہ تمام افراد کو پولیس تحفظ فراہم کرے۔ فلم میں ایسا کچھ نہیں ہے جس پر تنازع کھڑا کیا جائے۔
انوکپور کی نئی فلم ” ہمارے بڑے” میں بڑھتی ہوئی آبادی اور خواتین کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ اور کریو کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔