اداکارہ درفشاں کے لندن میں سیرسپاٹے، نئی پوسٹ منظرعام پر

اداکارہ درفشاں کے لندن میں سیرسپاٹے، نئی پوسٹ منظرعام پر
کیپشن: Durefishan Saleem new pics
سورس: webdesk

(محمدساجد)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کا شمار ان ایکٹرس میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی قابلیت کا لوہا منواتے انڈسٹری میں کیریئر کے آغاز سے ہی مقبولیت حاصل کی،  وہ اپنے ہٹ سیریل ’کیسی تیری خودغرضی‘ کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچی، اداکارہ ان دنوں لندن میں موجود ہیں ان کی کچھ نئی تصاویر بھی وائرل ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فیمس ایکٹرس درفشاں سلیم نے ڈرامہ سیریل ’دلروبہ‘ کے ذریعے ڈیبیو کیا۔ اداکارہ کے سپرہٹ ڈراموں میں ’پردیس،جیسے آپ کی مرضی اور عشق مرشد جیسے شامل ہیں، عشق مرشد ڈرامے کو آڈینس نے خوب پسند کیا جس کی وجہ شہرت درفشاں کا بطور ہیروئن کردار تھا جو ناظرین کو خوب بھایا،اس ڈرامے کا چرچہ نہ صرف پاکستان میں ہوا بلکہ بیرون ممالک میں بھی اس کو کافی پذیرائی ملی، حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے سنسنی خیز ڈرامہ ’ خئی ‘ کو بھی بے حد پسند کیا گیا۔ اس ڈرامے میں درفشاں نے ’ زمہ ‘ کا ایسا رول ادا کیاکہ دیکھنے والے تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

ان دنوں اداکارہ لند ن میں چھٹیاں گزار رہی ہیں اور وہاں مختلف جگہوں کی سیر و تفریح سے لطف اندوز ہورہی ہیں، اداکارہ کے ساتھ ان کی دوست ایمن اور دیگر قریبی  دوست شامل ہیں.

اس بار دورفشاں سلیم نے عیدالاضحیٰ لندن میں منائی۔سوشل میڈیا پر اداکارہ کی لندن کے سیرسپاٹے کرنے کی کچھ تصاویر بھی وائرل ہوئی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اور ان کے چاہنے والے ان کو خوب لائیک اور کمنٹس کررہے ہیں۔ 


 
 

Watch Live Public News