پی ڈی ایم سینیٹ الوداعی عشائیے میں شرکت نہیں کریگی

پی ڈی ایم سینیٹ الوداعی عشائیے میں شرکت نہیں کریگی
اسلام آباد (پبلک نیوز)اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ چیئر مین سیٹ صادق سنجرانی کے الوداعی عشائیے میں شرکت نہیں کریگی کیونکہ چیئر مین سینٹ سلیکٹڈ ہیں اور اپوزیشن انہیں تسلیم نہیں کرتی۔ اگر پی ڈی ایم آج چیئر مین سینٹ کے الوداعی عشائیے میں شرکت نہیں کرتی تو یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا عشائیہ ہو گا جس کے اختتام پر بننے والی یادگاری تصویر میں اپوزیشن کے سینیٹرز موجود نہیں ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا متحدہ اعتماد چیئر مین سینٹ کے الوداعی عشائیے میں شرکت نہیں کرے گا۔ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں یہ موضوع بھی زیر بحث آیا جس پر مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ صادق سنجرانی کے عشائیے میں شرکت نہیں کی جائیگی۔سربراہی اجلاس میں بعض رہنماؤں نے م وقف اختیار کیا گیا کیونکہ چیئر مین سلیکٹڈ ہے اس لئے اسے تسلیم نہیں کرتے تو ان کے عشائیے میں بھی پی ڈی ایم کو شرکت نہیں کرنی چاہیے۔واضح رہے کہ آج چیئرمین سینٹ کی جانب سے نومنتخب سینیٹرز، ریٹائرڈ سینیٹرز، اور سینیٹرز کو آج عشائیہ دیا جائے گا۔عشائیہ کے بعد تمام سینیٹرز کا آفیشل گروپ فوٹوبھی بنتا ہے جس میں آج پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن سینیٹرز شامل نہیں ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔