اسلام آباد (پبلک نیوز) بلوچستان سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے سینیٹر عبدالقادر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیتفصیلات کے مطابق بلوچستان سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے سینیٹر عبدالقادر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد حکمران جماعت کے ارکان کی تعداد 27ہو گئی ہے۔عبدالقادر کو اس سے قبل سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی طرف سے ٹکٹ دیا گیا تھا مگر پی ٹی آئی کے ممبران کی طرف سے اس پر اعتراضات سامنے آئے تو ان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا تھا۔ اس کے بدلے پی ٹی آئی کے امیدوار کو سینٹ انتخابات میں ان کے حق میں دستبردار کروایا گیا تھا۔عبدالقادر نے آزاد حیثیت سے سینٹ کا الیکشن بڑا اور انہیں ان انتخابات میں 11ووٹ ملے تھے۔ جس کے بعد اس طرح کی خبریں گردش کر رہی تھیں وہ باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔