پشاور یونیورسٹی میں زو بائی سائیکل شیئرینگ سسٹم کی آزمائشی رائڈ

پشاور یونیورسٹی میں زو بائی سائیکل شیئرینگ سسٹم کی آزمائشی رائڈ
پشاور (پبلک نیوز) بی آر ٹی پشاور کے ترجمان نے کہا ہے کہ زو بائی سائیکل شیئرینگ سسٹم کے حوالے سے یونیورسٹی آف پشاور میں آزمائشی رائڈ منعقد کی گئی۔ طلبا اور طالبات کی جانب سے زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم کی آزمائشی رائڈ کی گئی۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق سٹوڈنٹس نے بی آر ٹی سروس کے بعد زو بائی سائیکل شیئرینگ سسٹم کو بے حد سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی سروس کی طرح یہ پراجیکٹ بھی کامیاب ہوگا۔ بی آر ٹی ترجمان نے کہا کہ یونیورسٹی میں بالخصوص طلبا کو آسان، سستی سفری سہولت میسر ہوگی۔ جلد زو بائی سائیکل شیئرینگ سسٹم کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔