ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومتیں منتخب حکومتوں سے دو ہاتھ آگے چلی گئیں ہیں ، ان کا کام الیکشن کروانا ہے ، من پسند راستہ بنانا نہیں ہے ، عمران خان اور تحریک انصاف کو روکنے کا ہر کام حکومت کے گلے الٹا ہی پڑتا ہے ، پیمرا کی پابندیاں قوم کو ٹیلی ویژن کی بجائے سوشل میڈیا پر لے جائیں گی۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پہلے دن الیکشن مہم میں ایک کارکن جاں بحق ہوگیا، جس دن انتخابی شیڈول آ رہا ہے، اسی دن دفعہ 144 لگائی جا رہی ہے، اسلام آباد میں لاٹھی چارج ہو رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری امریکا میں عورت مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔10مہینےہوگئےہیں IMFسےابھی تک مذکرات جاری ہیں اورنتیجہ نہیں نکل رہاPTIکی پہلےدن الیکشن کمپین میں ایک کارکن جابحق ہوگیاجس دن انتخابی شیڈول آرہاہےاُسی دن دفعہ144لگائی جارہی ہےKPKمیں سپریم کورٹ کےفیصلےکوگورنرعزت نہیں دےرہااورسپریم کورٹ کےفیصلوں کی سازش کےتحت تاخیر کررہاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 9, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو گورنر عزت نہیں دے رہا اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی سازش کے تحت تاخیر کر رہا ہے، 10 مہینے ہوگئے ہیں آئی ایم ایف سے ابھی تک مذاکرات جاری ہیں اور نتیجہ نہیں نکل رہا۔بلاول امریکہ میں عورت مارچ کی قیادت کررہاہےاوراسلام آباد مارچ میں لاٹھی چارج ہورہاہےبظاہرحکومت الیکشن کرانےکے موڈمیں نہیں یہ توہین عدالت کا بڑارسک لینےجارہی ہےاب آنےوالےدنوں میں سیاست کےفیصلےعدالتوں میں ہوں گے حکومت سیاسی اورمعاشی استحکام نہیں صرف اپنےذاتی مفادکودیکھ رہی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 9, 2023