پبلک نیوز: پاکستانی یوٹیوبر ننھنے شیراز سے ملنے کرنل دانش ان کے گھر آئے۔
یوٹیوب کی دنیا میں تیزی کے ساتھ اپنا مقام بنانے والے پاکستان کے سب سے چھوٹے یوٹیوبر شیراز سے ملنے پاک آرمی کے کرنل دانش ان کے گھر آئے۔
پاک آرمی کے کرنل دانش کی ننھے شیراز کے گھر آمد شیراز اور مسکان کیلئے ڈھیر ساری تحائف کے ساتھ تیزترین فری انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کی ، اس موقع پر شیراز نے کرنل صاحب کا شکریہ بھی ادا کیا pic.twitter.com/LiiNXE20Hn
— Pakistan Tourism (@PakistanJannatt) March 9, 2024
مسکان اور شیراز کے لئے ڈھیر سارے تحائف بھی لائے اس کے علاوہ ان کو تیزترین فری انٹرنیٹ کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔
اس موقع پر شیراز نے کرنل صاحب کو تحائف دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
خیال رہے کہ کم عمر شیراز اپنے بھولے پن اور مٹھاس بھرے لہجے کے سبب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیے جارہے ہیں اور ان کے وی لاگز 'شیرازی ویلیج وی لاگز' بچے اور بڑے سب ہی شوق سے دیکھتے ہیں۔بہن بھائی کی اس جوڑی نے کم مدت میں سب کے دلوں میں جگہ بنالی ہے اور بھولے بھالے بچوں کی یہ جوڑی اپنی مزیدار باتوں سے اپنے ویوورز کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا فن جانتی ہے۔
محمد شیراز کا تعلق سیاچن کے نواحی گاؤں "غورسے"سے ہے اور وہ اپنی ہی طرح پیاری سی چھوٹی بہن مسکان کے ساتھ روزمرہ زندگی کووی لاگز کے ذریعے دکھاتے ہیں۔