تاریخ میں پہلی بار اے آئی سفارتی ترجمان متعارف

تاریخ میں پہلی بار اے آئی سفارتی ترجمان متعارف
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: دنیا میں پہلی بار آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی حکومتی سفارتی ترجمان متعارف کرا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین کی جانب سے یکم مئی کو اے آئی ترجمان وکٹوریہ کو متعارف کرایا گیا۔ یہ اے آئی ڈیجیٹل اواتار یوکرینی وزارت خارجہ کے بیانات جاری کرنے کا کام کرے گا۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں پہلی بار ایک ڈیجیٹل ترجمان کی جانب سے بیانات پڑھ کر سنائے جائیں گے۔

کالے رنگ کے سوٹ میں ملبوس یہ اے آئی ترجمان خود کو وکٹوریہ شی کے نام سے متعارف کراتی ہے۔

یوکرینی وزارت خارجہ نے بتایا کہ وکٹوریہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیانات اے آئی کی مدد سے تیار نہیں کیے جائیں گے بلکہ انہیں حقیقی انسان ہی تحریر کریں گے۔

یوکرین کے وزیر خارجہ Dmytro Kuleba نے بتایا کہ یہ نئی ترجمان ٹیکنالوجی میں ایسی پیشرفت ہے جو دنیا میں کوئی بھی سفارتی سروس اب تک نہیں کر سکی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس ڈیجیٹل اواتار کی تیاری کا مقصد سفارتکاروں کے لیے وقت اور وسائل کی بچت کو یقینی بنانا ہے۔

وکٹوریہ کی شخصیت اور آواز ایک حقیقی خاتون Rosalie Nombre پر مبنی ہے جو ایک یوکرینی گلوکارہ ہیں۔

Watch Live Public News