نائجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے ایک سو طلبا اور ایک استاد کو اغوا کر لیا

  نائجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے ایک سو طلبا اور ایک استاد کو اغوا کر لیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: نائیجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے 100 سے زائد طلباء اور ایک استاد کو اغوا کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ملک کے شمال مغربی حصے کے کوریگا قصبے میں پیش آیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ درجنوں افراد موٹر سائیکلوں اور بندوقوں کے ساتھ ایک اسکول میں داخل ہوئے اور 100 سے زائد طلباء اور ایک استاد کو  زبردستی  اپنے ساتھ لے گئے۔

گذشتہ روز بوکو حرام نے ایک پناہ گزین کیمپ میں مقیم درجنوں خواتین اور بچوں کو اغوا کر لیا تھا جو لکڑیاں جمع کرنے جنگل میں جا رہے تھے۔

یہ واقعہ کیمرون کی سرحد پر واقع گمبورو-نگالا کے علاقے میں پیش آیا اور سکیورٹی فورسز نے شہریوں کو بازیاب کرنے کے لیے  آپریشن شروع کیا تھا۔

نائیجیریا کے اخبار ڈیلی ٹرسٹ نے اقوام متحدہ کے نمائندے محمد ملک  کے حوالے سے  اپنی خبر میں مغویوں  کی تعداد 200 بتائی ہے۔

Watch Live Public News