ویب ڈیسک: سعودی عرب میں باکسنگ کا اہم میچ جاری ہے۔برطانوی باکسر انتھونی جوشوا نے سابق UFC ٹائٹل ہولڈر فرانسس نگانو کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا ۔
دو بار کے سابق عالمی چیمپیئن انتھونی جوشوا نے سابق ایم ایم اے اسٹار کو دوسرے راؤنڈ میں رائٹ ہک سے زمین چٹادی ۔ ریاض کے کنگڈم ایرینا میں تباہ کن فائنل پنچ کے ساتھ ہی ہجوم نے کھڑے ہوکر کیمرون کے لڑاکا 34 سالہ جوشوا کو خراج تحسین پیش کیا۔
میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے، جوشوا نے کہا ہے کہ یہ فتح تسلی بخش نہیں یہ صرف اگلی فائٹ کے لئے تیاری تھی۔
جوشوا کا مستقبل اگلا ٹائیسن فیوری بمقابلہ اولیکسینڈر یوسیک مقابلہ کا فاتح ہو سکتا ہے جو 18 مئی کو اسی مقام پر منعقد ہونا ہے۔ میچ کے اہم مہمانوں میں چیلسی اور روما کے سابق باس جوز مورینہو بھی تھے ۔
اس کے علاوہ ریاض میں برازیلین فٹبالنگ آئیکون رونالڈو نزاریو اور مستقبل کے ممکنہ مخالف ٹائیسن فیوری خود بھی موجود تھے۔