اسپین پہلی بار فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا عالمی چیمپئن بن گیا

اسپین پہلی بار فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا عالمی چیمپئن بن گیا
اسپین پہلی بار فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا عالمی چیمپئن بن گیا، فائنل معرکے میں انگلینڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ سڈنی میں کھیلے گئے ویمنز فٹبال ورلڈ کپ کے فیصلہ کن معرکے میں اسپین اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ اسپین نے میچ نے 29 ویں منٹ میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے۔ انگلش خواتین نے بھی عمدہ کھیل کھیلا لیکن ہسپانوی کھلاڑیوں کا دفاع زبردست ثابت ہوا۔ اسپین کی ایک صفر کی برتری میچ کے اختتام پر برقرار رہی اور یوں ہسپانوی خواتین نے اپنا پہلا فیفا ویمنز فٹبال ورلڈ کپ جیت لیا۔ ورلڈ کپ کی بہترین کھلاڑی ہسپانوی اٹیکنگ مڈ فیلڈر ایتانہ بونماتی قرار پائیں جبکہ بہترین گول کیپر کا انعام انگلش پلیئر میری ایلگزینڈرا کے حصے میں آیا۔ سلمیٰ سلیسٹ کو بہترین نوجوان پلیئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔