آئرلینڈ کا دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف

آئرلینڈ کا دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف

(ویب ڈیسک )  دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ  کی جانب سے   پاکستان کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دیا گیا ہے۔

ڈبلن میں کھیلے جار رہے  دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت پر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔آئرلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دیا۔

آئر لینڈ کی جانب سے لورکان ٹرکر 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہیری ٹیکٹر 32، کرٹس کیمفر نے 22 رنز بنائے۔ گاریتھ ڈیلا  10 گیندوں پر  28 رنز  بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی طرف سے  شاہین آفریدی  نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عباس آفریدی نے 2  جبکہ نسیم شاہ اور محمد عامر نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ نے 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

Watch Live Public News