نواز الدین صدیقی نے کورونا وباء سے کیا سیکھا؟

نواز الدین صدیقی نے کورونا وباء سے کیا سیکھا؟

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کے مطابق پیسہ کے متعلق انکا نظریہ کورونا کی وبائی بیماری کے بعد درست ہوا۔

کورونا وائرس وبائی مرض نے ہمیں مختلف پہلوؤں سے اپنی طرز زندگی کو تبدیل کرنے پر مجبور کردیا، یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس نے ہمیں بہت سارے اہم سبق بھی دیئے۔ آسان الفاظ میں وباء نے ہمیں اپنی اصل ترجیحات کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا ہے اور ہمیں یہ بھی احساس دلا دیا ہے کہ ہم ان چیزوں کے پیچھے بھاگتے ہوئے اپنی زندگی ضائع کر رہے ہیں جو ہمارے زیادہ کام نہیں آ رہی۔

حال ہی میں بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے اس بارے میں کھل کر بات کی جو انہوں نے کورونا وائرس وبائی بیماری سے سیکھا تھا۔ بھارتی روزنامہ کو انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ کورونا وباء نے سمجھایا کہ پیسہ ہمیشہ خوشی کی ضمانت نہیں دیتا ہے، یہ بھی احساس ہوا کہ ایک لمبے عرصے سے میں زندگی میں غیر ضروری کاموں کے پیچھے بھاگ رہا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وباء کی وجہ سے وہ سمجھ گئے کہ کام کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے اور یہ لوگ کتنے غلط ہیں جو یہ محسوس کرتے ہیں کہ جب انسان اچھی خاصی رقم کماتا ہے تو  زندگی حسین ہو جاتی ہے۔

نواز الدین صدیقی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان مشکل اوقات نے ہمیں اتحاد کی طاقت کا بھی درس دیا ہے اور یہ بات بالکل واضح ہے کہ ہم ایسے وقت میں ایک دوسرے کی جتنی بھی مدد کریں گے، تو ہم اس لڑائی میں کامیابی کے امکانات کو اتنا ہی بڑھاتے جائیں گے۔

نواز الدین صدیقی نےانٹرویو کے دوران مالدیپ میں چھٹیاں گزارنے والے بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔