نئی دہلی (ویب ڈیسک) اداکارہ کالکی کوچلین نے کہا ہے کہ وہ ماں بننے کے بعد ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔
بالی ووڈ اداکارہ کالکی کوچلین کو فلموں میں زبردست اداکاری کے لئے جانا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ بالی ووڈ کی بے تکلف اداکاراوں میں بھی شمار ہوتی ہیں۔ کئی بار وہ اپنے بیانات کی وجہ سے بحث میں آ جاتی ہیں۔ کالکی گذشتہ سال فروری میں ایک بچے کی ماں بنی تھی۔ ایسی صورتحال میں کالکی نے اب اپنے حمل کے بارے میں ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بچی کی پیدائش کے بعد وہ ڈپریشن میں مبتلا ہو گئی تھیں۔
کالکی نے کہا کہ حمل کے دوران خواتین کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس کے بارے میں بات نہیں کی جاتی ہے۔ حال ہی میں کالکی نے ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے حمل سے متعلق متعدد انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا ‘میں اسے اپنی زندگی میں یادگار لمحے کے طور پر نہیں دیکھ رہی ہوں تاہم یہ ایک چھوٹی سی نئی شروعات ہے۔ انہوں نے کہا بہت کم لوگ حمل اور زچگی کے دوران ہونے والی پریشانیوں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ ہم صرف سنتے ہیں کہ یہ ایک بہت ہی خوشگوار تجربہ ہے۔ ایسا ہوتا ہے لیکن ایک عورت کو جسمانی اور ذہنی تبدیلیاں بھی دیکھنی پڑتی ہیں۔ لوگوں کو لگتا ہے کہ اگر آپ ماں ہونے کا تلخ تجربہ بتاتے ہیں تو یہ آپ کو بچے سے دور کر دیتا ہے۔ ‘