عیدالفطر کے موقع قیدیوں کی سزاؤں میں 90 دن کی کمی کا اعلان

عیدالفطر کے موقع قیدیوں کی سزاؤں میں 90 دن کی کمی کا اعلان

لاہور ( پبلک نیوز) صدرمملکت پاکستان عارف علوی نے وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع قیدیوں کی سزاؤں میں 90 دن کی کمی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سزاؤں میں کمی آئین پاکستان کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی ہے۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق عمر قید سمیت باقی تمام قیدیوں پر ہوگا۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق 65 سال عمر والے مرد قیدیوں، 60 سال عمر والی خواتین قیدیوں اور 18 سالُ سے کم عمر والے قیدیوں پر بھی ہوگا۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق ریاست مخالف سر گرمیوں، بغاوت، فرقہ واریت، دہشت گردی ایکٹ، ڈاکہ اور حدود آرڈیننس کے تحت آنے والے جرائم پر نہیں ہوگا۔ سزاؤں میں کمی کے اعلان کے تحت پنجاب کی جیلوں میں مقید 173 قیدی رہا کر دیئے گئے

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہدسلیم بیگ کا کہنا ہے کہ367 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی کے طور پر فائدہ ہوا ہے۔ مگر وہ اپنی باقی ماندہ سزا جیل میں پوری کریں گے۔ سزاؤں میں کمی کے اعلان پر قیدیوں اور ان کے گھر والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سزاؤں میں کمی کے اعلان پر قیدیوں اور ان کے گھروالوں نے صدرمملکت پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔