نیو دہلی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کے لیجینڈ اداکار امیتابھ بچن نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ کہ ہر دن ماں کا دن ہو تا ہے۔
اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کا بارے میں کہوں گا کہ ٹیکنالوجی سے کام چیٹکیوں میں حل ہوجاتا ہے لیکن ایک ٹیکنالوجی ہمارے پاس ایسی ہے جو ہمارے پاس تب سے موجود ہے جب سے کائنات بنی اور یہ ٹیکنالوجی آج بھی دنیا کی سب سے اڈوانس ٹیکنالوجی ہے اور س ٹیکنالوجی کا نام ہے ماں۔
ان کا کہنا تھا کہ ماں دنیا کی وہ ٹیکنالوجی ہے جس کا نا کوئی نیمل بدل نہیں ہوسکتا، ایسا کوئی بھی مسلہ نہیں ہے جس کا حل ماں کے پاس نا ہو، ایسا کوئی وقت نہیں جو ان کے پاس ہمارے لئے نا ہو، ان کا کنکشن کسی بیٹری یا تار سے نہیں ہوتا ان کا کنکشن دل سے ہوتا ہے اور اس ٹیکنالوجی کا جو کوریج ایریا ہوتا ہے اسے ناپنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔
T 3900 - Happy #MothersDay .. EVERY DAY is mothers day .. pic.twitter.com/WGoNvRX721
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) May 9, 2021
ان کا کہنا تھا کہ ماں ہمارے دکھوں کو ڈاؤنلوڈ کرلیتی ہیں اور خوشیاں ہمارے لئے اپلوڈ کر دیتی ہیں شاید اسی لئے کمپیوٹر جیسی مشین کو بھی چلانے کیلئے ایک ماں یعنی مدر بورڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔