اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ مزید دس لاکھ ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینوویک ساخت کی ویکسین حکومت پاکستان اور وزارت صحت کی ایما پر خصوصی طیارہ سے لائی گئیں۔ ملک میں کورونا کی شدت میں اضافے کے باعث ویکسین درآمد تیز کردی گئی ہے۔
اس سے قبل پاکستان کی قومی ایئر لائن کی چھ خصوصی پروازیں لاکھوں ویکسین پاکستان لے کر پہنچی ہیں۔