”مشکل وقت سے نکل آئے، آگے خوشحالی ہو گی “

”مشکل وقت سے نکل آئے، آگے خوشحالی ہو گی “

جدہ ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانی ہمارااثاثہ ہیں۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانےکی کارکردگی بہت بری تھی۔ امیدہےاب پاکستانی سفارتخانےکی کارکردگی بہترہوگی۔

سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کی مشکلات ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے۔ سعودی حکومت نے مشکل وقت میں ہمیں سپورٹ کیا۔ سعودی عرب اور یو اے ای نے مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

انھوں نے کہا کہ دوست ممالک مدد نہ کرتے تو پاکستان بحران کا شکار ہو جاتا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی۔ افسوس بھارت میں کورونا سےبہت تباہی ہوئی۔ کورونا کے دوران پاکستانیوں اور ملکی معیشت کو بچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیراتی صنعت ترقی کر رہی ہے۔ بینکوں کو قرضے دینے سے متعلق ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ مشکل وقت سے نکل آئے، اب آگے خوشحالی ہو گی۔ ایک طرف مافیا ہے جو پرانا نظام بچانے میں لگا ہے۔ وہی معاشرہ ترقی کرتا ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جہاں انصاف نہ ہووہ معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ اب وہ پاکستان بنےگاجو70سال پہلےبنناچاہیےتھا۔ سعودی عرب کےساتھ تعلقات مزیدمضبوط کیے۔ خانہ کعبہ اورروضہ رسول ﷺ کےاندرجانےکاموقع ملا۔ اوورسیزپاکستانی میری طاقت ہیں۔ اوورسیز پاکستانی چاہتے ہیں ان کا ملک عظیم بنے۔ مافیا سے آزادی کی جنگ میں تھوڑا وقت لگےگا۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔