” قومی نصاب سے اسلامی مواد نکالا گیا تو احتجاج کریں گے“

” قومی نصاب سے اسلامی مواد نکالا گیا تو احتجاج کریں گے“

لاہور (ویب ڈیسک) قومی نصاب سے اسلامی مواد نکالنے کے حوالے سے فیصلہ پر ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن، پاکستان الائنس آف پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشنز اور انڈس فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مشرکہ اجلاس بلایا گیا جس میں یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے ایک رکنی اقلیتی کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے یکساں نصاب تعلیمکی جانب سے کمیشن سفارشات کو اسلام کے منافی اور قومی مفادات سے متضاد قرار دیا اور مسترد بھی کر دیا۔ نصاب سے اسلام مواد نکالنے کے حوالے سے اجلاس میں واضح مؤقف اپنایا گیا کہ اگر ایسا کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا۔

شرکاء نے واضح کیا کہ نصاب سے نہ تو مشاہیر اسلام سے متعلق اسباق نکالے جائیں گے اور نہ حمد اور نعت۔ اگر ایسا کوئی اقدام کیا گیا تو نہ صرف کتابوں کی اشاعت روک دیں گے بلکہ ملک گیر احتجاج بھی کریں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔