صحافی محمد صدیق مینگل کے قتل کیخلاف بلوچستان اسمبلی میں قرار داد پیش

صحافی محمد صدیق مینگل کے قتل کیخلاف بلوچستان اسمبلی میں قرار داد پیش

(ویب ڈیسک)  خضدار میں ہونے والے صحافی محمد صدیق مینگل کے قتل کے خلاف اسمبلی میں قرار اداد پیش کردی گئی۔

مذمتی قرارداد اپوزیشن لیڈر میریونس عزیز زہری نے پیش کی ۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ  خضدار واقعے سے متعلق قرارداد کی حمایت کرتے ہیں،خضدار میں صحافی کے قتل کے حوالے سے اعلیٰ سطح تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتارکرلیں گے جو ہماری ذمہ داری ہے۔

Watch Live Public News