میری شہادت ہوگی: ریحانہ ڈار کا گرفتاری پر ویڈیو بیان

میری شہادت ہوگی: ریحانہ ڈار کا گرفتاری پر ویڈیو بیان
کیپشن: Rihanna Dar's video
سورس: facebook

(ویب ڈیسک) ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال ریحانہ ڈار اور روبا ڈار کو گرفتار نہیں کیا گیا، ایک غیر قانونی ریلی نکالنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ ایک ویڈیو میں گرفتاری کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں جس میں ریحانہ ڈار  کہہ رہی ہیں انکی شہادت ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں خواتین نے از خود پولیس موبائل میں بیٹھنے کی کوشش کی، ریحانہ ڈار اور روبا ڈار کو ان کے گھر پر اتار دیا گیا ہے، دونوں خواتین اپنے گھر پر موجود ہیں۔

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیالکوٹ پولیس نے تحریک انصاف کی حمایت یافتہ این اے 71 کی امیدوار ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا،تحریک انصاف کی جانب سے جناح ہاوس میں شہید کارکنان کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ریحانہ ڈار تقریب میں شرکت کے لئے گھر سے نکلیں تھیں،پولیس کی بھاری نفری جناح ہاوس کے اطراف میں موجود تھی جیسے ریحانہ ڈار وہاں پہنچیں لیڈی کانسٹیبلان نے ریحانہ ڈار کو حراست میں لیا۔

ریحانہ ڈار کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں پولیس والوں نے ان کے پاوں میں شیشے مارے، عمران خان کے لئے جان بھی چلی جائے تو عثمان ڈار کی والدہ کو یہ بھی قبول ہے، میری شہادت ہوگی۔ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس والے لیڈی پولیس اہلکار کو کہہ رہے ہیں انکو لے کرجاو۔