12 سال کے طلبہ کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار

12 سال کے طلبہ کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار
اسلام آباد(پبلک نیوز)‌ کورونا ویکسین طلبہ کیلئے لازمی قرار دیدی گئی، 12 سال کی عمر کے طلبہ کو ویکسینیشن لازمی طور پر کروانی ہوگی. ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا، طلبا کی ویکسینیشن کی عمر میں مزید کمی کر دی گئی. اس سے قبل 15 سال کی عمر کے طلبا کو ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی تھی تاہم اب 12 اور اس سے زائد عمر کے طلبا کے لیے ویکسینیشن کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے. ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی نگرانی میں ویکسینیشن کے عمل کو یقینی بنایا جائیگا جبکہ ویکسینیشن مہم کے دوران ڈاٸیریکٹوریٹ آف اسکولز کی ٹیم دورہ کرے گی.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔