وزیراعلیٰ کا ڈینگی پر قابو پانے کیلئے موثر انداز میں مہم چلانے کا حکم

وزیراعلیٰ کا ڈینگی پر قابو پانے کیلئے موثر انداز میں مہم چلانے کا حکم
لاہور ( پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈینگی پر قابو پانے کے لئے موثر انداز میں مہم چلانے کا حکم دیدیا۔ ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کیلئے متعلقہ محکمے اور ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی کے لئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمدمن وعن یقینی بنایا جائے۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر بھر پور توجہ دی جائے۔ انتظامی افسران انسداد ڈینگی اقدامات کی موثر مانیٹرنگ جاری رکھیں۔ سرکاری ونجی عمارتوں کی موثرسرویلنس کر کے ڈینگی لاروا کا خاتمہ کیا جائے۔ ٹائر شاپس اورقبرستانوں میں مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی کے اقدامات میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں۔ انہوں نے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے مزیداقدامات کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز اور کاؤنٹرزپرمریضوں اورانکے تیمارداروں کو تمام ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں۔ شہری اپنے گھروں اورچھتوں میں کسی بھی جگہ پر پانی جمع نہ ہونے دیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔