لاہور ( پبلک نیوز) سوئی سدرن اور سوئی نادرن سسٹم پر 274 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا شارٹ فال۔ سی این جی سیکٹر کو 90 ایم ایم سی ایف ڈی گیس روک دی گئی۔ ترجمان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق آج رات تک سی این جی سیکٹر کو گیس بحال کر دی جائے گی۔ ایل این جی کےجہازکی آمد میں تاخیر کے باعث گیس کی سپلائی متاثر ہوئی۔ ذرائع کے مطابق گیس کی کمی کے باعث لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت گیس تقسیم کی جارہی ہے۔ گھریلوصارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائےگی۔