اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیکٹر ایف ایٹ میں واقع نجی شاپنگ مال کے فوڈ کورٹ میں آگ لگی ہے، مال میں موجود لوگوں کو باہر نکال دیا گیا ہے۔ مال میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا،فائر بریگیڈ کی 14 گاڑیا ں اور دیگر ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہے۔آگ لگنے سے ہر طرف دھویں کے سیاہ بادل چھا گئے۔