ویب ڈیسک: ڈکیتی یا کچھ اور۔۔۔؟ نجی اسکول ٹیچر کو نامعلوم شخص نے سر پر گولی مارکر قتل کیا۔ واقعہ ملتان کے علاقے شاہ شمس کالونی میں پیش آیا۔ جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقتولہ گلی میں جارہی ہے۔ جس کے عقب سے ایک شخص آتا ہے اور خاتون کے سر میں گولی مارتا ہے۔ اس کے بعد قاتل اسکول ٹیچر کا موبائل فون اٹھا کر باآسانی فرار ہوجاتا ہے۔
فائرنگ کی آواز سن کر قریب سے گزر رہے اسکول کے بچے بھی خوفزدہ ہوگئے۔