یوٹیوبر"ڈکی بھائی" کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت گرفتاری 

یوٹیوبر
کیپشن: یوٹیوبر"ڈکی بھائی" کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت گرفتاری 

ویب ڈیسک: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی اپنی اہلیہ عروب جتوئی سمیت گرفتار ہوگئے ہیں۔ پولیس نے دونوں کو سوشل میڈیا پر ہتھیار دکھانے کے الزام میں گرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی تفتیش میں سوشل میڈیا پر ہتھیار کی نمائش کرنے کا الزام دونوں ہی میاں بیوی نے ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش کی۔ پولیس نے دونوں کو بحریہ ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسر عروب جتوئی نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک غیر قانونی ہتھیار کے ساتھ تصویر پبلش کی تھی۔ 

سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کے لاکھوں فالوورز ہیں جن کے خلاف پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ ڈکی بھائی معروف یوٹیوبر ہیں جن کی ویڈیوز روزانہ کی بنیادوں پر دیکھی جاتی ہیں اور لاکھوں افراد ان کو فالو کرتے ہیں۔

جرم کیا ہے؟

عروب جتوئی کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں ہتھیار کی نمائش ہوئی اور قانون کے تحت اسلحے کی نمائش سوشل میڈیا سمیت عام طور پر بھی کرنا غیر قانونی ہے جس پر پنجاب پولیس حرکت میں آئی اور دونوں میاں بیوی کو گرفتار کیا۔

اس کے علاوہ ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانا، پی ٹی آئی کے ریاست مخالف ایجنڈے کی حمایت کرنا کچھ دیگر الزامات ہیں تاہم ان الزامات کا ڈکی بھائی اور اہلیہ سے کوئی تعلق ہے یا نہیں، فی الحال یہ تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

ونوں یوٹیوبرز پر اسلحے کی نمائش کے ساتھ ساتھ مختلف ویڈیوز اور میڈیا رپورٹس میں ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے تاہم نئی رپورٹ کے مطابق دونوں یوٹیوبرز کو معافی نامے پر دسختط کے بدلے رہائی دے دی گئی ہے۔

Watch Live Public News