کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد، ترجمان ریلوے کی نرالی منطق

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد، ترجمان ریلوے کی نرالی منطق
کراچی ( پبلک نیوز) ترجمان ریلوئے نے کی نرالی منطق سامنے آئی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ ریلوئے کو بوگیوں کی کمی سامنا ہے۔ ریلوئے میں بوگیوں کی کمی کے باعث کرونا ایس او پی پر عملدرآمد مشکل ہے۔ جب تک نئی بوگیاں نہیں آتی ایس او پی کے مسائل رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 240 نئی بوگیوں کا آرڈر دیا ہوا ہے۔ نومبر سے نئی بوگیاں آنا شروع ہوں گی۔ سسٹم میں موجود 600 بوگیوں کی مرمت اور تزین و آرائش کا کام جاری ہے۔ کراچی ڈویژن میں 70 بوگیوں کی کمی ہے۔ کرونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر کراچی ریجن میں 50 ہزار جرمانہ کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرنٹ ٹکٹ جاری ہونے کی وجہ سے بھی ٹریوں میں رش ہو جاتا ہے۔ ٹرینوں میں موجود اسٹاف کورونا اسی او پی کی خلاف ورزی پر کاروائی کر سکتا ہے۔ ریلوئے کے ملازمین کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ تمام ریلوئے اسٹیشن کے داخلی راستوں پر میڈیکل ٹیم کے ہمراہ ایس او پی ٹیمز موجود ہیں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔