ویب ڈیسک: پشاور میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، جمیل چوک کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار سے خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، جہاں رنگ روڈ جمیل چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار سے خودکش جیکٹ برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ پھندو کے علاقے میں 2موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم موٹر سائیکل سوار ملزمان خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا گیا، جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قریبی لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے جبکہ جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔