ویب ڈیسک: بلوچ مسنگ پرسن کی جنرل سیکرٹری سمی دین بلوچ نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق عدالت سے رجوع کرلیا
تفصیلات کے مطابق وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کی جنرل سیکرٹری سمی دین بلوچ کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
سمی دین بلوچ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ اپنی درخواست میں سمی دین بلوچ نے مؤقف اپنایا کہ گزشتہ روز میں اپنے اہلخانہ سے ملنے عمان جارہی تھی۔ ایف آئی اے حکام نے مجھے ائیر پورٹ پر روک لیا۔
سمی دین بلوچ نے مؤقف اپنایا ہے کہ ایف آئی اے حکام نے میرا پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ایف آئی اے نے میرا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا ہے۔
وکیل درخواستگزار کے مطابق درخواست کی سماعت آج ہی ہونے کا امکان ہے۔