استغاثہ تیار،پی ٹی آئی قیادت کی گرفتاریاں متوقع

استغاثہ تیار،پی ٹی آئی قیادت کی گرفتاریاں متوقع
کیپشن: استغاثہ تیار،پی ٹی آئی قیادت کی گرفتاریاں متوقع

ویب ڈیسک: وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی کی جانب سے خلاف ورزی پر استغاثہ تیار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی کی جانب سے خلاف ورزی پر استغاثہ تیار کر لیا،پرامن اجتماع اور امن عامہ بل کے تحت پہلے مقدمہ کی تیاری مکمل کر لی گئی۔مقد مہ میں زرتاج گل, عامر مغل, شعیب شاہین اور عمر ایوب بھی نامزد ہے۔

استغاثہ کے مطابق سیمابیہ طاہر اور راجہ بشارت سمیت 28مقامی رہنما نامزد ہیں۔ پولیس نے روٹ کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا، کارکنوں کی جانب سے پتھروں اور ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا گیا جس کے بعد  پولیس نے شیلنگ کی اور  موقع سے 17کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ افسران کی منظوری کے بعد تھانہ نون میں مقدمہ درج ہو گا۔

Watch Live Public News