چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا گیا

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا گیا

(ویب ڈیسک ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر ،  شیر افضل مروت اور شعیب شاہین  کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر  کو اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا۔بیرسٹر گوہر خود فتاری دینے پارلیمنٹ سے باہر آئے۔

قبل ازیں اسلام آباد پولیس نے شیر افضل مروت کو گرفتارکیا گیا۔ شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ شیر افضل مروت کو تھانہ سیکرٹریٹ کی جانب سے گرفتار کیا گیا، پولیس کی جانب سے شیر افضل مروت کی گاڑی بھی تحویل میں لی گئی۔ پولیس  اہلکار شیر افضل مروت کو گاڑی سے اتار کر گسیٹتے ہوئے لے گئے۔

ذرائع کے مطابق شعیب شاہین کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا۔شعیب شاہین کو ان کے آفس سے گرفتار کیا گیا۔

قبل ازیں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں کی خبروں پر   پی ٹی آئی لیڈرزنے ایک ساتھ باہر نکلنے کا فیصلہ کیا  تھا۔زرتاج گل وزیر، زین قریشی، ملک عامر ڈوگر، صاحبزادہ حامد رضاء ایک ساتھ موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ریڈزون میں داخلی اور خارجی راستے بند  ہیں۔ ڈی چوک،نادارا چو،سرینہ اور میریٹ کے مقام سے ریڈ زون مکمل سیل  ہے جبکہ آمدروفت کے  لیے مارگلہ روڈ سے چیکنگ کے بعد اجازت دی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News