عام آدمی پارٹی نے خاتون وزیرآتیشی کو دہلی کی نئی چیف منسٹر نامزد کرلیا

عام آدمی پارٹی نے خاتون وزیرآتیشی کو دہلی کی نئی چیف منسٹر نامزد کرلیا
کیپشن: عام آدمی پارٹی نے خاتون وزیرآتیشی کو دہلی کی نئی چیف منسٹر نامزد کرلیا

ویب ڈیسک: عام آدمی پارٹی نے خاتون وزیر آتیشی کو دلی کی نئی چیف منسٹر نامزد کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق عام آدمی پارٹی نے خاتون وزیر آتیشی کو دلی کا نیا چیف منسٹر نامزد کیا گیا ہے، خاتون وزیرآتیشی کو دلی کی وزیراعلیٰ نامزد کا فیصلہ اجلاس میں کیا گیا۔عام آدمی پارٹی کے تمام ممبران اسمبلی نےمتفقہ طور پر اس فیصلے کی حمایت کی۔

آتشی مالیات، تعلیم اور پی ڈبلیو ڈی سمیت متعدد محکموں کی وزیر رہی ہیں،کیجریوال نے عوام سے ایمانداری کا سرٹیفکیٹ ملنے پر دوبارہ کرسی پر بیٹھنے کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق کوئی نائب وزیر اعلیٰ نہیں ہوگا اور آتشی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران حلف لیں گے، جو 26-27 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق اروند کیجریوال آج عہدے سےمستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔

دہلی اسمبلی کی موجودہ میعاد 11 فروری 2025 کو ختم ہونے والی ہے۔ دہلی میں آخری اسمبلی انتخابات 8  فروری 2020 کو ہوئے تھے،70 رکنی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی نے 62 جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی بی جے پی  نے 8 نشتیں حاصل کیں تھیں۔

خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی نے اپنے اعلیٰ سطحی اجلاس میں دہلی کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرنے کے لیے تفصیلی مشاورت اور غور و فکر کیا۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں، مقامی ارکان اسمبلی، اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس اجلاس کے دوران مختلف امیدواروں کے نام زیر بحث آئے اور پارٹی نے فیصلہ کیا کہ آتشی دہلی کی نئی وزیر اعلیٰ ہوں گی۔

پارٹی کے اجلاس میں آتشی کی نامزدگی کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب دہلی میں عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دینے کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ آتشی کا تعلق پنجابی راجپوت خاندان سے ہے اور وہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں۔

آتشی 2020 کے اسمبلی انتخابات میں پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہوئیں اور 2023 میں پہلی بار کیجریوال حکومت میں وزیر بنیں۔ اب صرف ایک سال بعد 2024 میں وہ وزیر اعلیٰ بننے جا رہی ہیں۔ اس سے پہلے وہ 2019 میں مشرقی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑی تھی اور بی جے پی امیدوار گوتم گمبھیر سے 4.77 لاکھ ووٹوں سے ہار گئی تھیں اور تیسرے نمبر پر آئی تھیں۔

آتشی کو کیجریوال کا قریبی ساتھی اور معتمد سمجھا جاتا ہے۔ وہ انا ہزارے تحریک کے وقت سے ہی تنظیم میں سرگرم ہیں۔ فی الحال، ان کے پاس متعدد وزارتوں کی ذمہ داری ہے اور مارچ میں کیجریوال کے جیل جانے کے بعد سے وہ پارٹی سے لے کر حکومت تک کے مسائل پر قیادت کرتے ہوئے دیکھی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے حوالے سے جن دیگر ناموں پر بات ہو رہی تھی، ان میں کیلاش گہلوت، گوپال رائے اور سوربھ بھردواج کے نام بھی شامل تھے۔

Watch Live Public News