اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا " کوئی بھوکا نہ سوئے " پروگرام کا دائرہ کار پھیلانے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل " کوئی بھوکا نہ سوئے" پروگرام کا مزید تین شہروں میں اجراء کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان پشاور، فیصل آباد اور لاہور میں پروگرام کا افتتاح کریں گے۔
" کوئی بھوکا نہ سوئے " پروگرام کے تحت گاڑیوں پر تازہ کھانا شہریوں تک پہنچایا جائے گا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کی کامیابی کے بعد دوسرے شہروں میں شروع ہوگا۔