سندھ نے وقافی حکومت کو عوامی بدحالی کا ذمہ دار قرار دیدیا

سندھ نے وقافی حکومت کو عوامی بدحالی کا ذمہ دار قرار دیدیا

کراچی ( پبلک نیوز) صوبائی وزیرزراعت اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ مہنگائی اور عوام کی بدحالی کے ذمیدار سلیکٹڈ حکمران ہیں۔ وفاق کی جانب سے اگلے مالی سال میں مزید ٹیکسز لگانے، بجلی مہنگی کرنےکی اطلاعات تشویشناک ہیں۔

صوبائی وزیرزراعت کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی ہدایت پر ہونے والے فیصلے عوام دشمن ہیں۔ پاکستان بلاواسطہ ٹیکسز کی شرح میں اضافہ کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ نااہلوں سے کوئی ٹیکس جمع نہیں ہوگا، فقط عوام پے بوجھ تلے بوجھ ڈال رہے ہیں۔ آئی ایم ایف پاکستان سے 5500 ارب روپےسے زیادہ ٹیکس اکٹھا نہیں کر سکتا۔ سلیکٹڈنےعوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھیننے کی ٹھان لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی عوام پر بھاری ٹیکسز اور بجلی مہنگی کی گئی ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور تعلیمی اشیاء پر ٹیکس استثنی ختم نہیں کرنے دیں گے، رواں مالی سال کے تین ماہ میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 97 پیسے اضافہ ناقابل برداشت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بجلی کے نرخ اسی طرح بڑھتے رہے تو لوگ سولر سسٹم لگانے پرمجبور ہوجائینگے۔ جب تک سلیکٹڈ کی حکومت ہے مہنگائی میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔