عمران خان اور انکی کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا

عمران خان اور انکی کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا
اسلام آباد: کابینہ ڈویژن کی جانب سے عمران خان اور انکی کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیر اعظم اور ان کی 52 رکنی کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون سے مشاورت کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ ڈی نوٹیفائی ہونے والوں میں 25 وزراء شامل ہیں ، جبکہ فارغ ہونے والوں میں 4 وزرائے مملکت ، 4 مشیر بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ سابق وزیراعظم عمران خان کے 19 معاونین خصوصی بھی ڈی نوٹیفائی ہوگئے ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔