شانگلہ پولیس کی کارروائی ،طالبہ کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش ناکام

 شانگلہ پولیس کی کارروائی ،طالبہ کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش ناکام
کیپشن: شانگلہ پولیس کی کارروائی ،طالبہ کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش ناکام

پبلک نیوز: شانگلہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کوہستان میں غیرت کے نام پر قتل کے لیے لے جائے جانے والی میٹرک کی طالبہ کو بازیاب کراتے ہوئے لڑکی کے والد اور چچا سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شانگلہ کا کہنا ہے کہ شانگلہ پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی  سے دسویں کلاس کی طالبہ کو غیرت کے نام پر قتل سے بچا لیا گیاہے۔والدین کو بیٹی کے موبائل فون پر لڑکے سے باتیں  کرنے کا شبہ تھا۔بچی کو والد اور قریبی   رشتہ دار پراسرار طور پر موت کی آغوش میں لے جا رہے تھے۔خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس نے ناکہ بندی کی اور گاڑی روک کر بچی کو برآمد کرلیا گیا۔

ڈی پی او شانگلہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے بچی کے والد شبیر خان،چچارشید،رشتہ دار فضل شاہ کو موقع پر گرفتار کرلیا،موت کے منہ سے بچ نکلنے والی بچی مذکوریہ نے شانگلہ پولیس کا شکریہ ادا کیا،پولیس ٹیم کو شاباش اور انعامات سے بھی نوازیں گے۔