شہیدسپاہی   طلحہ جامی کےلواحقین کااظہار خیال

کیپشن: شہیدسپاہی   طلحہ جامی کےلواحقین کااظہار خیال

پبلک نیوز: شہید سپاہی   طلحہ جامی کے لواحقین نے اظہار خیال کرتےہوئے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کے میرا بیٹا بہادری سے دشمن سے لڑتے ہوئےشہید ہوا، ہمیں اپنے بھائی کی شہادت پر بہت فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہید سپاہی   طلحہ جامی کے لواحقین نے اظہار خیال کیا ہے۔ شہید کی والدہ کا کہنا ہے کہ   مجھے فخر ہے کے میرا بیٹا بہادری سے دشمن سے لڑتے ہوئےشہید ہوا۔میرے تین بیٹے ساتھ ہیں لیکن بڑے بیٹے کے بغیرعید منانا مشکل ہوگا۔ اللّٰہ پاک میری طرح سب شہداء کی ماؤں کو حوصلہ دیں۔

  شہید کے والد کا کہنا ہے کے میرا بیٹا سب کے ساتھ مل کے عید کی خوشی مناتا تھا اور اس بار اسکی کمی بہت محسوس ہو گی۔

شہید کے بہن بھائیوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے بھائی کی شہادت پر بہت فخر ہے۔

Watch Live Public News