محرم الحرام کیلئے این سی او سی کی خصوصی ہدایات جاری

محرم الحرام کیلئے این سی او سی کی خصوصی ہدایات جاری
اسلام آباد ( پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) کی جانب سے محرم الحرام کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہدایات متعلقہ علماء کی سفارشات کو مدِ نظر رکھ کر جاری کی گئی ہیں۔ تمام مجالس اور جلوس کورونا ایس او پیز کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔ مجالس اور جلوسوں کے دوران ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ، تھرمل سکریننگ یقینی بنائی جائے گی۔ کہا گیا کہ گھروں میں نجی مجالس سے اجتناب کیا جائے گا۔ جالس اور جلوسوں کے مقامات پر ہینڈ سیناٹئزرز اور ماسک مہیا کیئے جائیں گے۔ مجالس ہوادار اور کُھلے کمروں میں منعقد کی جا ئیں گی۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے انتظامیہ رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کر سکے گی۔ یہ بھی کہا گیا کہ مجالس اور جلوسوں کے دوران کورونا ایس او پیز کو نمایاں طور پر آویزاں کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔